اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی سپریم کورٹ پہنچ گئے اور انہوں نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کرتے ہوئے پولیس کو اپنی ذمہ داریاں دل جمی سے ادا کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا، پولیس نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی گارڈ آف آنر دیا تھا۔ آپ لوگوں سے تفصیلی ملوں گا۔لوگ سپریم کورٹ خوشی سے نہیں آتے ، لوگ اپنے مسائل ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ آتے ہیں ،آنے والے لوگوں سے مہمان جیسا سلوک کریں ،یقینا کچھ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے۔انصاف کے دروازے کھلے اور ہموار رکھیں آنے والے لوگوں کی مدد کریں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کا سپریم کورٹ پہنچنے پر اسٹاف کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا،سپریم کورٹ رجسٹرار نے چیف جسٹس کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیاچیف جسٹس نے کہاکہ اپ لوگوں کا بہت شکریہ آپ لوگوں کا بہت سا تعاون چاہیے۔