کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ میں ملیریا کیسزمیں تیزی آنے لگی،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 586 کیسز سامنے آگئے۔تفصیلا ت کے مطابق سندھ میں ملیریا کیسزکی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے،ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ملیریاکے586کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حیدرآباد میں ملیریا کے 287،لاڑکانہ 143، میرپورخاص 98اور شہید بینظیرآباد میں ملیریا کے 58کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کراچی سے اب تک کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ترجمان نے بتایا کہرواں سال کراچی میں ملیریاکے 2ہزار 242کیسز سامنے آئے ہیں، سندھ میں ملیریا سے اب تک 3لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ رواں سال صوبے میں ملیریا سے 2افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق حیدر آباد اور میرپور سے ہے