اسلام آباد/ویانا(نمائندہ خصوصی۔نیٹ نیوز)بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق نیوٹرل ایکسپرٹ میں کشن گنگا ڈیم کیس کی سماعت کل 20 اور 21 ستمبر کو ہو گی۔اٹارنی جنرل نیوٹرل ایکسپرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ویانا روانہ ہو گئے ۔کشن گنگا ڈیم کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا تھا ۔بھارت نے عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ نیوٹرل ایکسپرٹ میں چیلنج کیا ہے ۔نیوٹرل ایکسپرٹ دو ملکوں کے درمیان معاہدے کے ڈیزائن کو دیکھنے کا فورم ہے ۔بھارت کا موقف ہے کہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر صرف ڈیزائن کی خلاف ورزی ہے انڈس واٹر ٹریٹی کی نہیں۔ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت نے دریائے جہلم پر کشن گنگا ڈیم تعمیر کر کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کی ہے۔ غیر جانبدار ماہر کے سامنے ہونے والی یہ دوسری میٹنگ ہے جبکہ پہلی میٹنگ اسی سال فروری میں ہوئی تھی۔ دونوں فریقین متنازعہ منصوبوں پر اپنا موقف پیش کریں گے،پاکستان نے 330 میگاواٹ کشن گنگا اور 850 میگاواٹ ریتلے پن بجلی منصوبوں پر اعتراضات اٹھا’رکھے ہین ۔بھارت دونوں پروجیکٹس پاکستان کے دریاﺅں جہلم اور چناب پر تعمیر کررہا ہے۔ پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے قانون و آبی وسائل و ماحولیاتی تبدیلی،اٹارنی جنرل، وفاقی سیکرٹری برائے آبی وسائل، انڈس واٹر کمشنر ، اٹارنی جنرل دفتر اور دفتر خارجہ کے حکام کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی وکلا اور انجینئر ز کی ٹیم کرے گی۔