اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کےلئے حلقہ بندیاں 26ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔سوموار کے روز انتخابی حلقہ بندیوں کا جائزہ لینے کےلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں حلقہ بندی کمیٹیوں کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا اور صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اس موقع پرحلقہ بندی کمیٹیوں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ ہر صورت 26 ستمبر تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل کریں تاکہ 27 ستمبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کو ممکن بنایا جا سکے