کراچی(نمائندہ خصوصی) قومی ایئر لائن پی آئی اے کے شیڈول میں کافی بہتری آئی ہے، گزشتہ دنوں کی نسبت آج پی آئی اے کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شیڈول کے مطابق کراچی سے رحیم یار خان کے لیے اپ اینڈ ڈاﺅن کی 2 پروازیں پی کے 582 اور پی کے 583 منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے گلگت کے لیے روانگی اور آمد کی 2 پروازیں پی کے 601 اور پی کے 602 منسوخ کر دی گئیں۔کراچی سے سکھر کی پرواز پی کے 536 کی روانگی میں 1 گھنٹے کی تاخیر کر دی گئی ہے۔کراچی سے پشاور کی پرواز پی کے 350 مقررہ وقت سے 1 گھنٹہ پہلے روانہ ہو گی۔ٹورنٹو سے پرواز پی کے 784 کی روانگی میں 3 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی، یہ پرواز اب 4 گھنٹے 24 منٹ کی تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 741 کی روانگی میں 37 منٹ کی تاخیر ہوئی۔لاہور سے شارجہ کے لیے پی کے 185 نصف گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوئی۔جدہ سے سیالکوٹ کے لیے پی کے 746 غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔پشاور سے العین کے لیے پی کے 255 کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہے۔اسلام آباد سے دبئی کے لیے پرواز پی کے 233 کی روانگی میں 7 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔اسلام آباد سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی کے 261 کی روانگی میں 35 منٹ کی تاخیر ہوئی۔