نارروال(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و جنرل سیکرٹری ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اکثریت کو نواز شریف کے کارناموں کا نہیں پتہ۔نوازشریف کی واپسی نے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔گزشتہ روز اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ قائد ن لیگ واپس آ رہے، ن لیگ کی حکومت گرا کر پاکستان کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا گیا، ایک بار پھر ہمیں 2013 کی طرح تباہ حال ملک مل رہا۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان میں 45 فیصد ووٹر پینتس سال سے کم ہے۔ ان ووٹرز میں سے اکثریت کو نواز شریف کے کارناموں کا نہیں پتہ۔ نوجوانوں کو نواز شریف کے کارنامے بتا کر امید دینی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے واپس آنے کا مطلب ہے کہ نوجوانوں کا روزگار ملے گا۔قائد ن لیگ نے تینوں ادوار میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ محنت، صلاحیت اورمعیاری کام سے اپنا اور ملک کا برانڈ مضبوط کریں۔ قبل ازیں نارووال کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلبائ و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے میٹرک کی طالبات کو محنت کر کے اعلی تعلیم کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ احسن اقبال نے کہا کامرس کالج جو بہترین ادارہ تھا پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کے باعث اجڑ چکا ہے ،جہاں سینکڑوں طالبات ہوتی تھیں اب ایک بھی بچی نظر نہیں آئی۔ کالج انتظامیہ سے کہا ہے کہ فوری طور پہ بی ایس کامرس ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور اکا ﺅنٹنگ کے آئی ٹی پیکج پر سٹوڈنٹس کو تربیت کریں۔انہوں نے ای،روزگار پروگرام کے نوجوانوں سے مل کر انہیں تلقین کی کہ محنت، صلاحیت اور معیاری کام سے اپنا اور ملک کا برانڈ مضبوط کریں۔