لاہور (نمائندہ خصوصی) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، پنجاب میں عوام کو سستی چینی یوٹیلیٹی ا سٹورز کےذریعے مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو140روپے کلو چینی فراہم کرےگی، پنجاب بھر میں 2100 یوٹیلٹی اسٹوراور 750 فرنچائزڈ یوٹیلٹی اسٹور پر چینی دستیاب ہوگی۔ چینی کی خریداری میں شفافیت کیلئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لانا ہو گا، ہر خاندان ایک ماہ میں 5کلو چینی حاصل کر سکے گا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا، نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے چینی کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔