اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پی آئی اے کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ وزارت خزانہ نے پی آئی اے قرض پر سود، خسارہ برداشت کرنے سے انکار کر دیاہے، ذرئع وزارت خزانہ کے مطابق پی آئی اے نے کمرشل بنکوں کو قرض پر ماہانہ 8 ارب سے زائد سود ادا کرنا ہیں ،پی آئی اے نے کمرشل بنکوں سے حکومتی گارنٹی پر 260 ارب قرض لیا ہوا ہے،پی آئی اے ایف بی آر کو 1 ارب 25 کروڑ روپے ٹیکس ادا نہیں کر رہا،پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ 1 ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کر رہا،پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں،پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے،ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیرخزانہ نے نجکاری ڈویڑن، پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگ لیا،پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی نجکاری فوری عمل میں لائی جانے کی تجویز ہے، پی آئی اے کے قرض کا حجم اثاثوں کی مالیت کا 5 گنا ہے۔