اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کا اہم اجلاس (کل)پیر کو طلب کرلیا گیا۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر)نذیر احمد اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں نیب ترمیمی ایکٹ کے ذریعے بند نیب کیسز کے ریفرنسز دوبارہ احتساب عدالت کو بھیجنے کے معاملے پر غور کیا جائےگا۔ دوسری جانب نیب نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل اکبر تارڑ کو قائم مقام پراسکیوٹر جنرل نیب تعینات کردیا ہے، یہ عہدہ نیب اصغر حیدر کے مستعفی کے ہونے کے بعد خالی ہوا تھا۔