لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز آئندہ ہفتے لندن جائیں گی۔ مریم نواز کا دورہ لندن ان کے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر پارٹی لاہور کی تنظیم کی جانب سے تیار کی گئی تین تجاویز پر مبنی سفارشات پر مشاورت کرنا ہے۔ مریم نوز لندن میں قیام کے دوران میاں نواز شریف سمیت فیملی کے دیگر افراد سے ملاقات بھی کریں گی۔