کراچی (نمائندہ خصوصی)قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ایاٹا سے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ تھا، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) سے ملے ایک ارب روپے سے پی آئی اے نے ایاٹا کو ادائیگی کر دی۔ ذرائع کے مطابق ایک ارب روپے فوری ادا نہ ہوتے تو پی آئی اے ایاٹا کا نادہندہ ہوجاتا، ایاٹا کا نادہندہ ہونے سے پی آئی اے کے ٹکٹوں کی دنیا بھر میں فروخت بند ہوجاتی، پی آئی اے مالی بحران کی وجہ سے ایاٹا کو سروس چارجز ادا نہیں کر سکا تھا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ سی اے اے نے مشکل وقت میں قومی ایئر لائن کی مدد کی ہے، وزارت خزانہ کی ہدایت پر پی آئی اے کو ایک ارب روپے دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ایک ارب روپے اگلے ہفتےسی اے اے کو واپس کرے گا۔ذرائع کے مطابق سی اے اے سے فنڈ ملنے کے بعد ہی قومی بینک اور نجی بینک پی آئی اے کو قرض دینے پر آمادہ ہوئے، پی آئی اے خود سول ایوی ایشن کے کئی ارب روپے کے واجبات کی نادہندہ ہے۔