تہران (نیٹ نیوز) ایران نے حراست کے دوران ہلاک ہونیوالی اپنی شہری مہسا امینی کی برسی کے موقع پر امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی جانب سے عائد کی جانیوالی تازہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوے اسے افسوسناک رویہ قرار دیدیا ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کینانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تہران پر یہ پابندیاں نہ صرف غیر تعمیری رویہ بلکہ خود مغرب کے اپنے مفاد کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا اسکے بجائے مگرب اگر ایران کے لئے احترام اور قدر پر مبنی نئی پالیسی اختیار کرے تو یہ ہم سب کے بہترین مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغرب کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جب بات اپنے ملک کی سلامتی اور قومی مفاد کی ہو تو ایرانی عوام کبھی بھی مغربی فریقین کے ملعون پروپیگنڈوں اور اقدامات سے متاثر نہیں ہوں گے ۔