اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی حلف برداری کی تقریب کل صبح 10:15 ایوان صدر میں ہوگی۔وفاقی وزراء، سپریم کورٹ کے ججز سمیت اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوں گےزرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے دعوت نامے ارسال کردیے گئے