اسلام آباد( نیٹ نیوز )
سپریم کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے۔
نیب ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس نیب کے پاس جائےگا۔سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، یوسف رضا گیلانی کے کیسز دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف، راجہ پرویز اشرف، شوکت عزیز کےخلاف مقدمات بھی نیب کے پاس دوبارہ جائیں گے۔
اس کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کےخلاف بھی مقدمات دوبارہ نیب کے پاس جائیں گے۔