اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،سابق وزیر اعظم کا پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ کے دھماکے میں زخمی ہونے پر اظہار تشویش کیا اور حافظ حمد اللہ سمیت دیگر زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار،صحت یابی کی دعا ،سابق وزیر اعظم کا حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا،شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد ہر محب وطن کو نشانہ بنا رہے ہیں، پورا پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہے،شہباز شریف کا حافظ حمد اللہ کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔