اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اگست میں2,847 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں، جو پچھلے مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 20 فیصد زائد ہے۔ اس ماہ ننانوے فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ3 ارب50 کروڑ روپے ہے۔ ایس ای سی پی میں رجسٹر کمپنیوں کی کل تعداد دو لاکھ چھ سو انتیس (200,629 ) ہو گئی ہے۔ ایس ای سی پی کا ای سروسز سسٹم ایف بی آر، صوبائی ریونیو کے محکموں کے ساتھ انٹی گریٹیڈ ہے، جس کے نتیجے میں اگست میں ایس ای سی پی پورٹل کے انٹرفیس کے ذریعے2,776 کمپنیاں ایف بی آر کے ساتھ جبکہ83 کمپنیاں ای او بی آئی اور 46 کمپنیاں پنجاب اور 49سندھ کے سوشل سکیورٹی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کےساتھ رجسٹر ہوئیں۔ اس ماہ میں سب سے زیادہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جن کی تعداد 415ہے ، دوسرے نمبر پر تجارت کے شعبے میں خدمات 392 , رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن میں 357اور324( سروسز) کے شعبے میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ اس کے بعد سیاحت میں 125 ، مائننگ میں119 ، ای کامرس میں 111 ، تعلیم کے شعبے میں 98 ،خوراک اور مشروبات کے شعبے میں 90، کارپوریٹ ایگری کلچر میں 83 اور ٹیکسٹائل میں 59 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ اس کی علاوہ مارکیٹنگ اور اشتہارات میں58 ، انجینئرنگ میں47، صحت میں42 ، فارماسیوٹیکل میں 41، ، پاور جنریشن میں 38 ، ٹرانسپورٹ میں 43، کیمیکل میں 41 اور آٹو الائیڈ میں 30 کمپنیاں جبکہ191 دیگر کمپنیوں دوسرے چھوٹے شعبوں میں رجسٹرڈ ہوئیں۔