اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم جوڈیشل کونسل میں نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت پانچ ججوں کیخلاف شکایت دراج کرا دی گئی ہے ۔تفصیل کے مطابق نامزدچیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ بطور چیف جسٹس حلف لینے سے قبل ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں آئین کے آرٹیکل 209کے تحت ایک شکایت درج کرائی گئی ہے جبکہ دیگر ججز میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہرعلی نقوی ،جسٹس امین الدین شیخ ،لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امیر حسین بھٹی اور جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس علی ضیاءباجودہ کے خلاف بھی شکایت درج کرائی گئی ہے۔پانچ ججزکے خلاف بھجوائی جانے والی شکایت میں سب کے حوالے سے الگ الگ موقف اختیارکیاگیاہے۔یہ شکایت سپریم کورٹ کے وکیل ہاشم صابرراجانے دائرکی ہے ،شکایت میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ نامزدچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی بیوی کی جائیدادکی تفصیلات مہیانہیں کی ہیں، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ایک جوڈیشل آفیسرکے ناطے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے جج بننے سے لےکرآج تک اپنی بیوی کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات پیش نہیں کیں، اس لیے ان کے خلاف شکایت کومنظورکیاجائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور انھیں کام سے روکاجائے۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہرعلی نقوی کے بارے شکایت میں کہاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف مرحوم کی غداری کیس میں دی گئی سزاکواسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مبینہ ڈیل کے تحت کالعدم قرار دیاجس سے عدالت کی جگ ہنسائی ہوئی ہے انھیں جج کے عہدے سے ہٹانے کی بجائے انھیں سپریم کورٹ کاجج بنادیاگیاہے شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں چیف جسٹس امیرحسین بھٹی پراپنے رشتہ داروں کومبینہ طورپر لاءافسران لگوانے اور دیگردوججزپر جم خانہ میں مبینہ طورپر ممبرشپ حاصل کرنے بارے آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے ،درخواست میںتمام ججز کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی استدعاکی گئی ہے۔