اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی 17 ستمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامزد چیف جسٹس پاکستان کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔16 ستمبر کو ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ججز کالونی میں چیف جسٹس ہاوس خالی کردیا ہے اور چیف جسٹس ریٹائرڈ ججوں کے لیے مختص گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔