اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیف الیکشن کمشنر اور برطانوی ہائی کمشنر نے شفاف انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیاہے۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں شفاف و آزاد انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے بعد برطانوی ہائی کمشنر سوالات کے جواب دیئے بغیر روانہ ہوگئیں۔بعد ازاں ایکس پر ایک پوسٹ میں جین میریٹ نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سے تعارفی ملاقات ہوئی ہے چیف الیکشن کمشنر اور میرا پاکستان میں قانون کے مطابق صاف شفاف منصفانہ اور قابل قبول انتخابات کے انعقاد پر اتفاق ہوا ہے۔