لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ پرپیپلزپارٹی کا اعتراض بلاجواز، سیاسی بیانیہ ہے،نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے،حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنماءرانا ثناءاللہ نے کہا کہ آئین کے مطابق الیکشن جنوری کے آخری ہفتے یا فروری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر تک مکمل ہو رہا ہے، اس کے بعد الیکشن یقینی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ قانونی رائے کے تحت نواز شریف کی نا اہلی ختم ہو چکی ہے، جہاں تک سزا کا تعلق ہے تو ان کے خلاف کمزور کیس ہے وہ اپنی سزا کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کریں گے جس میں ضمانت یقینی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوسٹنگ ٹرانسفر اس وقت ہوئی جب نگران سیٹ اپ بنا تھا، تقرریاں اور تبادلے نگران سیٹ اپ آکر کرتا ہے، اب پیپلز پارٹی کو کیسے خیال آگیا کہ تقرر و تبادلے کسی کے کہنے پر ہو رہے ہیں، ان کا اعتراض بلا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب ہوں تو سیاسی بیانئے بنائے جاتے ہیں، پیپلز پارٹی والے سیاسی بیانئے کے طور پر ان چیزوں کو اپنائیں گے لیکن ان میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے اور الیکشن حلقہ بندیوں کے بعد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدرانتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے، الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہیں، پیپلزپارٹی کی تنقید کاکوئی جواز نہیں، پیپلزپارٹی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی نا اہلی ختم ہوچکی، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے، نواز شریف اپنی سز…