اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی ضابطہ کار کے مطابق چیف سکیورٹی آفیسر بھی مقرر کردیا گیا ہے ،یاد رہے کہ نامزد چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر کو حلف برداری کے لیے چیف جسٹس ہاوس سے ہی روانہ ہوں گے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔