اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاق میںموجود مختلف وزارتیں ڈویژنزاورسرکاری ادارے اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)کے اربوں کے نادہندہ نکلے،کونسی وزارت ڈویژن کتنے کا نادہندہ تفصیلات سامنے آگئیں ۔ذرائع کے مطابق دفترخارجہ 14 کروڑ32 لاکھ81 ہزار روپے سے زائد ،بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9 کروڑ83 لاکھ 67 ہزارسے زائد کی نادہندہ، کیوبلاک میں وزارت خزانہ سمیت دیگر 4 کروڑ97 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد کی نادہندہ، سی بلاک میں واقع وزارتیں 4کروڑ4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ نکلی۔پارلیمنٹ ہاوس بجلی بلوں کی مد میں5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ ہے ،ایف بی آر بجلی بلوں کی مد میں ایک کروڑ 54 لاکھ 20 ہزارروپے سے زائد کا نادہندہ، کابینہ بلاک بجلی بلوں کی مد میں 7 کروڑ 64لاکھ 97 ہزار سے زائد کا نادہندہ ،سندھ ہاوس 66 لاکھ 53 ہزار سے زائد،پنجاب ہاو¿س بجلی بلوں کی مد میں 51 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد جبکہ فارن سروس اکیڈمی کے ذمہ 41 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔ ذرائع کے مطابق نینشل لائبریری کے ذمے بجلی بلوں کے12 لاکھ 90 ہزار سے زائد بقایاجات ، نینشل آرٹ گیلری کے ذمےواجب الادا رقم17لاکھ 80 ہزار سے زائد ہے ،پارلیمنٹ لاجز بجلی بلوں کی مد میں 10 لاکھ سے زائد کا نادہندہ ہے، آزاد کشمیرکونسل سیکرٹریٹ نے بجلی بلوں کی مد میں 9 لاکھ 85 ہزار سے زائد ادا کرنے ہیں۔