کراچی( کرائم رپورٹر )
عربی کے حوالے سے معتبر دینی ادارے جامعہ ابوبکر الاسلامیہ گلشن اقبال کے مدیر شیخ مولانا ضیاء الرحمن بن شیخ ظفر اللہ رحمھما اللہ قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے ،انا لله وإنا إليه راجعون ۔مولانا گلستان جوہر پارک میں واک کر رہے تھے ۔ اس اثناء میں ان پر حملہ کیا گیا ۔ ابتدائی طبی امداد کیلئے دارالصحت اسپتال منتقل کیا گیا ۔ بعد ازاں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔مرحوم جامع مسجد الفاروق ( اہلحدیث) ماڈل کالونی کے خطیب تھے ۔
ان کے والد گرامی شیخ ظفر اللہ بھی روڈ ایکسیڈنٹ میں حادثاتی موت کے ہاتھوں شاگردوں اور لواحقین کو اچانک غمزدہ چھوڑ گئے تھے ۔پولیس کے مطابق واقعہ 10 بج کر 30 منٹ پر شاہراہ فیصل تھانے کی حدود FBR دفتر گلستان جوہر میں پیش آیا ۔ جہاں دو مسلحہ موٹر سائیکل ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کی ہے ۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے دو مختلف ہتھیاروں کے 11 خول ملے ہیں ۔ جن میں 4 خول 9MM اور 7 خول 30 بور کے ہیں ۔