کولمبو ( نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ سپر 4 کے میچ میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی فتح نے ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جمعرات کو شیڈولڈ میچ کو سیمی فائنل کی حیثیت دلا دی ہے۔
پاکستان کو اب رن ریٹ کی فکرکیے بغیر بس سری لنکا سے میچ جیتنا ہے۔
جمعرات کو کولمبو میں بارش میچ متاثر نہ کرےکیوں کہ اگر میچ کا نتیجہ نہ آیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تو پھر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائےگی اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ سری لنکا فائنل کھیلےگا –