اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پی آئی اے کی مالی مشکلات میں بہتری آنے کا امکان ہے،حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے ،حکومت کی مداخلت سے نجی بینکوں کا پی آئی اے کو مزید قرضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،پی آئی اے پرانے قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کی وجہ سے شدید مالی مشکلات کا شکار تھا ،حکومت پاکستان کے تعاون اور بنکوں کو دی گئی ہدایات کے باعث فنڈز کا اجرا ہوگا نئے فنڈز کے اجرا سے پی آئی اے کی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا ،پی آئی اے کو مختلف بنکوں سے فنڈز آئندہ ہفتے ملنے کا امکان ہے، متوقع فنڈز کو جہازوں اور ان کے انجنوں کی لیز، پرزہ جات کی خریداری کے لیے استعنال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فنڈز ملنے کے بعد بیرون ملک ہینڈلنگ کی ادائیگیوں کر کے پی آئی اے کا آپریشن بہتر کیا جائے گا ،عدم ادائیگیوں کے باعث بینکوں نے پی آئی آے کو مزید قرض کی فراہمی سے انکار کر دیا تھا۔