کراچی(نمائندہ خصوصی) کیااس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی اور سینئر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ نگراں وزیر قانون سندھ نے ایس ایس یو کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ایس ایس یو کی موجودہ پیشہ وارانہ مہارت اورانتظامات کو سراہا۔ کمانڈنٹ ایس ایس یو ڈاکٹر فرخ علی نے ایس ایس یو کے مختلف یونٹس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور ملک کی پہلی ایس ایس یو سندھ پولیس S.W.A.T ٹیم کے قیام کے بارے میں بتایا کہ ٹیم کے کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے بھی نگراں وزیر قانون کو خوش آمدید کہا اور انہیں سیکیورٹی ڈویڑن کے ماتحت آنے والے یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔مزید برآں نگراں وزیر قانون سندھ نے S.W.A.T ٹیم کی جانب سے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فرضی مشقوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ڈی آئی جی سیکیورٹی نے نگراں وزیر قانون سندھ کو یادگاری شیلڈز پیش کی۔