اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور پروگرام پالیسی انتخابی نشان پر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی تمام مسائل کا حل انتخابات اور عوامی منتخب کردہ نمائندگان کی آئینی جمہوری حکومت ہے طاقت کاسرچشمہ عوام پر یقین رکھنے والی پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی رابطہ کا آغاز کر دیا بلاول بھٹو زرداری جمہور اور جمہوریت کی خاطر آمریت کے خلاف یادگار جدوجہد اور قربانیوں اور شہدا جمہوریت کے سیاسی وارث ہیں نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر اور بائر عوام الناس کے آئینی معاشی انسانی حقوق کیلئے موثر آواز صرف پیپلز پارٹی ہے آئین جمہوریت اور پارلیمان کی تکریم و توقیر کیلئے پیپلز پارٹی کی تاریخ اپوزیشن کو جوڑنے والی جماعت کی ہے۔نیر بچاری نے کہا ہے کہ ہر کٹھ پتلی اور بیساکھی بردار کو عوامی طاقت اور اپوزیشن اتحاد کے زریعے آئینی ہتھیار سے نکالا آئین کی کتاب دینے والی جماعت پیپلز پارٹی نے آئین میں آمرانہ پیوندکاریاں کا خاتمہ کیا قوم ڈیل کرنے اور ڈھیل لینے والوں سے بخوبی آگاہ ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ عوام الناس انتخابات میں پارلیمنٹ پر بائر سے حملہ آور ہونے والے گروہ کے سرغنہ اور پارلیمنٹ کے اندر سے حملہ آور رہنے والوں کو مسترد کریں گے۔