واشنگٹن (نیٹ نیوز ) امریکی صدر جوبائیڈن نے جی20 اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، سول سوسائٹی کو کچلنے اورآزاد صحافت پر قدغن سے متعلق مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں ہونے والے جی20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بھارت میں اقلیتوں اور صحافیوں پر ہونے والی پ±رتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکی صدر نے بتایا کہ انھوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں منی پور میں ہونے والی نسلی فسادات، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافیوں کی گرفتاری اور تشدد پر بات چیت کی۔صدر جوبائیڈن نے بتایا کہ انھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے انسانی حقوق کی فراہمی کی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔یاد رہے کہ جی-20 ممالک کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں بھی رہنماو¿ں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادی آظہار رائے، جمہوریت، انسانی حقوق اور تمام شہریوں کے لیے مساوی مواقوں کی مشترکہ اقدار تمام ممالک کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔