ملتان(نمائندہ خصوصی) تاریخ میں پہلی بار صوبائی کابینہ کا ملتان میں اجلاس ہوا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےاجلاس کی صدارت کی،پنجاب کی نگران کابینہ نے ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے نگران وزیرِ اعلیٰ محسن نقوی نے فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ ملتان میں ہوئے کابینہ کے اجلاس میں 39 نکاتی ایجنڈا زیرِ غورآیا۔ کابینہ کے اجلاس میں میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں، معذور افراد اور طلبہ کو فری سہولت دینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔