کراچی(نمائندہ خصوصی) میئر کراچی بےرسٹر مرتضیٰ وہاب سے جاپان کے قونصل جنرل Odagiri Toshioنے پیر کی صبح صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی مےں ملاقات کی،ڈپٹی قونصل جنرل Nakagawa Yashushiبھی جاپانی قونصل جنرل کے ہمراہ تھے جبکہ ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد بھی ملاقات کے دوران موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے جاپان کے قونصل جنرل کو بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر خوش آمدید کہا ، اس موقع پر میئر کراچی اور قونصل جنرل جاپان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل اورخےر سگالی کے جذبات کااظہارکیاگیا،میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے تعلقات باہمی تعاون کی بہترین مثال ہےں،جاپان نے مختصر عرصے مےں حیرت انگیز ترقی کی ہے جو دوسری اقوام کے لیے مثال ہے،جاپان ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف شعبوں مےں پاکستان کی مدد کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ جاپان کی سرمایہ کار کمپنیز کو کراچی مےں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی،شہری امور مےں جاپان کی ترقی اور تکنےکی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہےں تاکہ کراچی کے شہریوں کو معیاری بلدیاتی سہولیات فراہم کی جاسکیں،انہوں نے کہاکہ بلدےہ عظمی کراچی شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کررہی ہے، کراچی کے ترقےاتی منصوبوں مےں جاپان سمیت دیگر ممالک کے تعاون کو خوش آمدید کہیں گے ،مستقبل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزےد مستحکم ہوں گے، جاپان کے قونصل جنرل Odagiri Toshio نے کہاکہ کراچی مےں انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کا عمل مثبت کاوش ہے، جاپانی حکومت پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی ترقی کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہے،دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔