اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سیکریٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن عطائ اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی حالت بہتر اور ڈالر کی قیمت کم ہورہی ہے، جب بھی ملک کی حالت بہتر ہوتی ہے تو پی ٹی آئی ملک کو غیر مستحکم کرتی ہے۔انہوں ںے کہا کہ پہلے بھی صدر نے قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس بھیج کر اور عدم اعتماد کے باوجود اسمبلی تحلیل کر کے غیر آئینی کام کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عارف علوی9 ستمبر کے بعد صدر مملکت نہیں رہے، وہ صرف عبوری صدر ہیں اور کوئی عبوری صدر الیکشن کی تاریخ کیسے دے گا۔ڈپٹی سیکریٹری مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ اہم فیصلہ سازی میں اب صدر کا کوئی کردار نہیں رہا، وزارت قانون نے ان کو جواب دے دیا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔