کراچی (نمائندہ خصوصی) سابق وزیر روف صدیقی نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ کیس خراب کرنے والوں کا ٹھکانہ جہنم ہے،پاکستان کی زبوں حالی کی وجہ انصاف کادہرا معیارہے۔سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے بعد میڈیا سے گفتگو میں روف صدیقی نے کہا کہ فیصلہ ہوگیا ہم بے گناہ ہیں، 8سال میں ہماری 7800 پیشیاں ہوئیں کیس کو خراب لاپرواہی برتنے والوں کا ٹھکانہ جہنم ہے، فضل کا جیل میں انتقال ہوگیا ہے آج عدالت نے اس کو بری کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی زبوں حالی کی وجہ انصاف کادہرا معیارہے، مجھ لگ رہا ہے سارا کیس مجھ پر چل رہا ہے، میری پارٹی موجود تھی، کارکن دیواریں توڑ توڑ کر لوگوں کو نکال رہے تھے، بحیثیت وزیر تجارت میرا کوئی کردار نہیں تھا،ہمارا کام زمین دینا تھا، میں نے استعفیٰ دے دیا تھا اور لواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کا کہا تھا۔۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 32مقدمات بنائے گئے ہیں، میں نے تمام مقدمات کا سامنا کیا اور بری ہوا،ہائیکورٹ، سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں پیش ہوں۔انہوں نے کہا کہ جن ملزمان کی سزائیں برقرار رہی ہیں ان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے؟ اس پر روف صدیقی نے کہا کہ میں قانونی نکات پر کوئی بات نہیں کروں گا، اس سوال کا جواب ہمارے وکیل دیں گے۔