اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)لیگی رہنماءمریم نواز نے پشاور میں ایف سی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔ایک بیان میں لیگی رہنماءمریم نوازنے پشاور میں ورسک روڈ پر ایف سی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔زخمیوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر افواج دہشت گردی کے خلاف بڑے عزم سے لڑ رہی ہیں۔انہوں نے فورسز کو سلام اور دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑنے والی تمام فورسز کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم دہشت گردی کا خاتمہ کرکے رہیں گے۔انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت کے لئے دعاءکی۔