اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ملک میں صرف دو ڈیمز ہونے سے 10 ارب ڈالر مالیت کا پانی ضائع ہوگیا ہے ،گزشتہ 6 ماہ میں ملکی آبی ذخائر جتنا پانی سمندر برد ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع آبی وسائل کے مطابق رواں سال یکم اپریل سے اب تک 1 کروڑ 32 لاکھ ایکڑ فٹ پانی سمندر برد ہو چکاہے،ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی گنجائش 1 کروڑ 33 لاکھ ایکڑ فٹ ہے،اب بھی دریاﺅں میں پانی کی مجموعی آمد 1لاکھ 88 ہزار کیوسک ہے،کوٹری بیراج سے 93 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہو رہا ہے،یکم اکتوبر تک سمندر میں 1کروڑ 40 لاکھ ایکڑ فٹ تک پانی سمندر میں ضائع ہونے کا امکان ہے،یکم اکتوبرسے یکم اپریل 2024 تک ربیع سیزن میں صوبوں کو پانی شارٹ فال کا سامنا رہے گا،ربیع سیزن میں صوبہ پنجاب اور سندھ کو 15 فی صد تک پانی کے شارٹ فال کا امکان ہے،ورلڈ بینک کے مطابق سمندر کو یومیہ 5ہزار کیوسک پانی کی ضرورت ہے،تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 58 لاکھ اور منگلا ڈیم میں 73لاکھ ایکڑ فٹ ہے،10 لاکھ ایکڑ فٹ نہری پانی کی معاشی قدر 1 ارب ڈالر کے برابر ہے۔