کراچی (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ وزیر داخلہ و جیل خانہ جات بریگیڈیئر (ر) حارث نواز اور نگراں صوبائی وزیر برائے ثقافت، یوتھ افیئرز اور کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ نے امید کی گھنٹی کا دورہ کیا۔ نگراں صوبائی وزراءنے امید کی گھنٹی کو منفرد اقدام قرار دیا۔ دونوں صوبائی وزراءنے گورنر سندھ کے ہمراہ طاقتور پاکستان کے تحت راشن بیگز کی رجسٹریشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ صوبائی وزراءنے گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مثالی قرار دیا۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے دونوں وزراءکو گورنر ہاﺅس کے گیٹ نمبر 1 کے باہر رکھے گئے لکی ڈرا باکس کے بارے میں بھی بتایا۔ نگراں صوبائی وزیر بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ ان کے اقدامات سے مخیر حضرات میں بھی عوامی خدمت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ نگراں صوبائی وزیر ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ کے اقدامات سے غریب افراد کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچا ہے۔