کراچی/ لاہور (نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کے لیے اقدامات مکمل کرلیے۔ پی آئی اے کی مالی مشکلات میں بہتری کے تناظر میں حکومت پاکستان نے پی آئی اے کو عبوری ریلیف دینے کیلیے اقدامات مکمل کرلیے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق اگلے ہفتے تک متوقع فنڈز کو جہازوں اور ان کے انجنوں کی لیز، پرزہ جات اور بیرون ملک ہینڈلنگ کی ادائیگیوں کیلیے استعمال کیا جائیگا۔ادھر پی مالی بحران کے باعث آئی اے ملازمین و افسران کو اگست کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں، تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ رواں ماہ کے وسط تک طول پکڑسکتا ہے۔