کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں شاپنگ سینٹرز کو آباد کرنے کا ٹرینڈ بہت تیزی سے چلا تھا اورکراچی شہر میں مالز سے زیادہ شاپنگ سینٹرز آج بھی تعمیر ہیں جس کی وجہ سے میں نے بھی سخی حسن پر ہارون شاپنگ سینٹر کی بنیاد رکھی تھی تاکہ عام عوام یہاں آکر آسانی سے اور مناسب داموں میں خریداری کرکے اپنی من پسند ملبوسات خرید سکیں ۔ ان خیالات کا اظہار بانی ہارون شاپنگ سینٹر جاویدخان نے نئی آﺅٹ لیٹ ”فیشن شواورخوشی برائیڈل “سخی حسن کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ ہیں شاپنگ سینٹرز میں اوپری، درمیانے اور نچلے طبقے سے وابستہ مزدوراور سفید پوش گھرانوں کے افراد بھی آکر با آسانی شاپنگ کررہے ہیں مہنگائی کی وجہ سے بہت سے افراد مالز کی جگہ شاپنگ سینٹرز کا رخ سب سے زیادہ کرتے ہیں اور ہارون شاپنگ سینٹرایک بہترین اور عمدہ نظام کے مطابق خریداری کرنے کا مرکز ہے خوشی برائیڈل آﺅٹ لیٹ کے سی ای او عرفان علی نے کہا کہ ہمارا مقصدکراچی شہر کی عوام میں ایسی ملبوسات متعارف کروائیںجن سے ہر عام و خاص عوام مستفید ہوسکیں اس مہنگائی کے دور میں بھی ہم عوام کو فائدہ پہنچانے کے خواہش مند ہیں اور کراچی شہرکے مزدور طبقہ افراد کو معیاری شاپنگ کی فراہمی میں اضافہ کرناہے ہم یہاں مقامی فیشن کی تازہ ترین موجودگیوں کا آغاز بھی کرچکے ہیںاور تجارتی منصوبے کی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ اس کی بنیادوں کو مضبوط کیا ہے جو اب ایک معیاری تجربے کے طور پر ہمارے شہر کے لوگوں کے لئے دستیاب ہے۔ ہمارے ملک میں ہر جگہ مہنگائی و بیروزگاری بڑھ چکی ہے جس کی وجہ سے میں نے اپنی آﺅٹ لیٹ سخی حسن شاپنگ سینٹر میں کھولنے کا فیصلہ کیا تاکہ یہاں سے سفید پوش افراد بھی با آسانی سے شاپنگ کرسکیں۔اظہار خیال کرنے والوں میں ماہر تعلیم ،شفیق خان، ماہر تعلیم انعم ثاقب ، معروف ایونٹ آرگنائزر محمد عاصم خان اور دیگر شامل تھے۔ آﺅٹ لیٹ کی افتتاحی تقریب میں معروف آرٹسٹ حنیف راجہ اور مہک نور نے بھی شرکت کی اور شائقین کو اپنے فن سے محضوظ کیا اورتقریب کے اختتام پر ماڈلز نے خوبصورت ملبوسات پہن کر کیٹ واک و ماڈلنگ بھی کی ۔