کراچی ( نمائندہ خصوصی)
پاکستان کی سب سے زیادہ ایوارڈ یافتہ شارٹ فلم "ان ماسکنگ” نے "سین ایوارڈز، گرین”، وسکونسن، امریکہ سے "دی بیسٹ فلم ان مینٹل ہیلتھ” کا ایوارڈ جیت لیا، فلم فیسٹیول کےاعلامیہ کے مطابق، "ہم فلم کے منظر میں موجود ٹیلنٹ کو پہچاننا چاہتے ہیں جو آپ ہم تک پہنچاتے ہیں، ہم اسے دیکھیں گے… اس منظر کو مختصر، یادگار اور خوشگوار رکھیں”، اس مختصر فلم کی تحریر اور ہدایت کاری خالد حسن خان نےکی ہے، جبکہ سید اویس علی کی پیشکش ہے، جس میں شام روی ڈی پی ہیں، فلم کی کاسٹ میں علی ای، دانش وکیل اور طلال فرحت شامل ہیں، یہ فلم ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ اور متعدی بیماریوں کے دائرے میں صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کے موضوع سے متعلق ہے، خالد حسن خان نے ذکر کیا ” دو سال قبل،31 اگست 2021 کو استنبول فلم ایوارڈز، ترکیے سے اپنی پہلی جیت کے بعد، مختصر فلم، "ان ماسکنگ”، اپنی قصہ گوئی کی بدولت اور اداکاروں کی بھرپور صلاحیتوں کی وجہ سے, بین الاقوامی سطح پر، اب تک پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ اسکرین کی جانے والی اور ایوارڈ یافتہ فلم ہے، اس فلم میں انسانی نفسیاتی متغیرات کا تجزیہ کرکے ایک انسانی ذہن میں گہرائی تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ویکسین ہچکچاہٹ جیسےا انتہائی حساس مسئلہ چُھوا گیا ہے”، اس سے قبل "ان ماسکنگ” نے مختلف بیرونی ممالک کے بین الاقوامی فلمی میلوں سے،بہترین تصور، بہترین تخلیقی فلم، بہترین ایڈیٹنگ، بہترین اسکرین پلے، بہترین ہدایت کار، بہترین مصنف، بہترین بین الاقوامی مختصر فلم اور بہترین غیر ملکی مختصر فلم کی اصناف میں 12 بین الاقوامی ایوارڈز جیتے ہیں۔