کراچی (بیورورپورٹ ) صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کاروباری اوقات میں کمی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں شام ڈھلتے ہی کاروبار بند ہوجاتا ہے لہٰذہ ہمیں بھی اپنی عادتیں بدلنی ہونگی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے کاروباری حضرات نے کورونا کی وبا میں بھی حکومت کے ساتھ تعاون کیا اورامید ہے ہمارے کاروباری بھائی بھی تعاون کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پہلے وبائی صورتحال کے باعث تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا تھا اب معاشی حالات کا یہ تقاضہ ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سب کو اپنے اپنے حصے کا قومی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا چاہئے۔