اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وزیر برائے انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ سے ملاقات کی جس میں انسانی حقوق سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہاکہ برطانوی حکومت پاکستان میں مربوط نظام کے قیام کیلئے ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں، صحافیوں اور عورتوں کے حقوق کی فراہمی اور حفاظت کے لیے مل کر کام کریں گے۔
میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے 75 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے انسانی حقوق کی پامالی کے کیسز کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ حل کرنے کے ہر وقت کوشاں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی برادری کشمیر میں ہونے والے مظالم سے چشم پوشی کی بجائے ان پر انڈیا کے خلاف ایکشن لے۔