اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر مراکش کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔