کابل(نمائندہ خصوصی) افغانستان کی طالبان حکومت نے چترال میں پاکستانی فوج پر تحریکِ طالبان پاکستان کے حملے میں افغان سرزمین کے استعمال کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کو ملبہ ہم پر ڈالنے کے بجائے ا پنے مسائل خود حل کرنے چاہیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک اپنے مسائل خود حل کریں، افغانستان پر ملبہ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے چترال میں سرحدی علاقے پر حملے میں افغان سرزمین استعمال کی۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ کسی کو بھی اپنے ہمسایہ اور دیگر ملکوں کے خلاف افغان سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔