لاہور (نمائندہ خصوصی) شاہدرہ سے گجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں آٹھ خواتین زخمی ہو گئیں، میٹرو بس کو حادثہ جنازگاہ اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس ٹریک پر جنگلے کے ٹوٹے لوہے کے راڈ سے ٹکرا گئی، ٹریک پر آیا ہوا لوہے کا ٹوٹا راڈ حفاظتی جنگلے کا تھا، راڈ سے ٹکراتے ہی بس بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلے سے جا لگی، میٹرو بس کے حادثے میں آٹھ خواتین زخمی ہوئیں۔ زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والی خواتین کو طبی امداد کے لئے گنگا رام اسپتال منتقل کر دیا گیا۔