اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکن سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہمیں پاکستان میں سوشل ایشوز، ٹیکنالوجی، صحت جیسے سیکٹرز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ یو ایس ایڈ اور سیلیکون ویلی کے اشتراک سے انویسٹ ان پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہم یو ایس ایڈ کے تعاون سے پاکستان میں ٹیکنالوجی، تعلیم، صحت اور دیگر منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، ہمیں پاکستان میں سوشل ایشوز، ٹیکنالوجی اور صحت جیسے سیکٹرز میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ڈونلڈ بلوم نے مزید کہا پاکستان میں نومبر 2022ءسے مارچ 2023ءتک 115 ملین ڈالرز ٹیکنالوجی فوڈ، اور بیسک سٹرکچر پر انویسٹ کئے، امریکہ پاکستان میں سٹریٹیجک چیلنجز کو حل کرنے میں مکمل تعاون کر رہا ہے، ڈیسپورا پارٹنرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تمام ڈیسپورا کے انویسٹرز پاکستان میں انویسٹمنٹ کے ذریعے بیشتر مسائل کو حل کریں گے۔ وزیر برائے پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر نے کہا پاکستان میں تعلیم، صحت اور ٹیکنالوجی پر بہت کام ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور اکانومی پر کام کرنے پر یو ایس ایڈ کے شکر گزار ہیں۔