اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اور حکومت مراکش کی مملکت کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں، کل کے زلزلے میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے مراکش کو اپنی مدد کی پیشکش سے بھی آگاہ کیا ہے،رباط میں ہمارے سفارت خانے نے پاکستانی کمیونٹی سے ان کی حفاظت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں،ہم اس سانحے کے تناظر میں ان کی سہولت کے لیے صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں گے۔