کراچی( کامرس رپورٹر) سمتبر کے مہینے میں سونے قیمت آسمان سے زمین کی جانب سفر کرنے لگ گئی، گزشتہ 5 دن میں سونا 27 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔سونے کی قیمت میں سمتبر کی ابتدائی 3 دن کی چھٹیوں کے بعد مسلسل 5 دن سے گراوٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس بعد نئی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی اڑان تھم گئی، سونا 2 ڈالر سستا ہوکر 1 ہزار 923 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔سونے کی قیمت میں کمی کا آغاز 4 ستمبر کو 700 روپے سے ہوا، جو 5 ستمبر کو 6300، 6 ستمبر کو 10 ہزار 500 اور 7 ستمبر کو 5800 روپے تک پہنچا۔