ہانگ ژو(شِنہوا)19ویں ایشیائی گیمز کے لیے مشعل بردارریلی کا باضابطہ طور پرآغازجمعہ کو چین کے مشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں مشہورمغربی جھیل کے قریب ہوا جبکہ کھیلوں کے آغاز میں اب 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔
چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ جوکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں، نے یونگ جِن پارک اسکوائر پر منعقدہ ایک تقریب میں مشعل روشن کر کےریلی کے آغاز کا اعلان کیا۔
2004 کی اولمپک گیمز میں خواتین کی 100 میٹر بریسٹ اسٹروک کی فاتح تیراکی کی عظیم کھلاڑی لو شوئی جوان جمعہ کو ریلی کے دوران 106 مشعل برداروں میں سے پہلی مشعل بردار تھیں۔
پہلے دن دیگر نامور مشعل برداروں میں اولمپک چیمپئن والی بال سٹار ہوئی روچھی اور اولمپک چیمپئن شوٹر یانگ چھیان شامل تھے۔
منتظمین کے مطابق مشعل ریلی صوبہ ژی جیانگ کے 11 شہروں ہو ژو،جیا شنگ،شاو شنگ، ننگبو،ژوشان، تائی ژو، وین ژو، لی شوئی، جِن ہوا اور چھوژو سے گزرتی ہوئی 20 ستمبر کو ہانگ ژو واپس لوٹ کر مکمل ہو گی ۔مشعل ریلی میں 2 ہزار سے زیادہ مشعل بردار حصہ لیں گے جن کی عمریں 14 سے 84 سال کے درمیان ہوں گی۔