اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیئرمین پی آئی اے اسلم خان نے کہا ہے کہ تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کسی معاہدے یاسیکٹر پروازوں کےآغازسے مشروط نہیں کیا رقم دستیاب ہوتےہی تنخواہوں میں اضافہ کر دیں گے۔ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کےمعاملے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے اسلم خان نے کہا ہے کہ رقم دستیاب ہوتےہی تنخواہوں میں اضافہ کر دیں گے۔ تنخواہوں میں20 فیصد اضافہ کسی معاہدے یاسیکٹر پروازوں کےآغازسے مشروط نہیں کیا ۔ اسلم خان نے بتایا کہ مذاکرات میں سی بی اےیونین سےرقم کی دستیابی پرفوری اضافے پراتفاق کیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافےکےاعلان کےبعدہی ملازمین نےاحتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ تنخواہوں میں ممکنہ اضافہ برطانوی پروازوں کی بحالی سےمشروط ہے۔اسلم خان نے مزید بتایا کہ پی آئی اےکومالی بحران سےنکالنے کےلئےحکومت کو سی ای سی نے اقددامات کرنے کا کہا ہے۔خیال رہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے لئے پاکستان بھر میں 26 دن سے جاری احتجاج پی آئی اے ملازمین نے 6 ستمبر کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔