اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ملاقات کی،ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر سندھ نے کراچی کے تاجروں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا جبکہ نگراں وزیر خزانہ نے گورنر سندھ کو کاروبار میں آسانیوں کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔