اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفاقی نگران صحت ڈاکٹر جان نے الگ لگ ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں وزارت خارجہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں وزیراعظم کے مجوزہ دورہ امریکہ کے بارے میں گفتگوکی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم ستمبر کے وسط میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ کا دورہ کریں گے۔ بعد ازاں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی ملاقات کی ۔ملاقات میں وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن کے امور پر بات چیت کی گئی۔